حیدرآباد۔1۔فروری(اعتماد نیوز)آج وزیر اعلی مہاراشٹر پردھوی راج چوہان نے
ممبئی میں منو ریل کا افتتاح کیا۔ چنانچہ منو ریل کے آغاز سے ممبئی میں نظم
و نسق کے ذرائع کے عوام کو معیاری سہولت ثابت ہو سکتی ہے۔ کل سے یہ قوام
کے لئے نظم و نسق کے لئے دستیاب رہیگا۔منو ریل کو ممبئی کے بڑے لوکل
اسٹیشنوں سے منسلک کر دیا
گیا ہے۔ اور یہ ہر پندرہ منٹ میں عوام کے لئے
موجود رہیگا۔ہر منو ریل میں جملہ 560 مسافرین سفر کر سکتے ہیں۔ اور کرایہ
کے اعتبار سے بھی اسکی قیمت 5-11روپئے کے درمیان ہے۔ دیکھنے میں دلچسپ
انداز میں نظر آنے والے منوریل کے لئے ماہانہ پاس نہیں رہینگے۔منوریل کی
تیزی فی گھنٹہ 80کیلو میٹر ہے۔ جبکہ اس پراجکٹ کا آغاز 2009میں ہوا۔